ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سستا پیٹرول فراہم کرنے کا منصوبہ تیار

petrol
کیپشن: petrol
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : موٹرسائیکل اور رکشہ والوں کو سستا پیٹرول فراہم کرنے کا منصوبہ وزیرِاعظم شہباز شریف کی ہدایت پر  تیار کرلیا گیا۔ 

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں غریب اور متوسط طبقے کو ریلیف دینے کے حوالے سے فیصلے کیے گئے۔انہوں نے اسلام آباد میں رمضان کے دوران غریب اور متوسط طبقے کو مفت آٹا فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔ 

پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت کے تعاون سے پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے اور منفرد رمضان ریلیف پیکیج کااعلان کردیا۔ پنجاب کابینہ کا رمضان المبارک کے دوران صوبے کے عوام کو مفت آٹے کی فراہمی کا تاریخ ساز فیصلہ کیا گیا ۔

وزیرِاعظم نے سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کو بھی اس اسکیم میں شامل ہونے کی دعوت دی۔ وزیراعظم شہبازش شریف نے کہا کہ رمضان المبارک میں غریب و متوسط طبقے کے مسائل کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ مفت آٹے کی تقسیم کو شفاف بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے۔