سٹی 42: ’’ پی ایس ایل‘‘ ہنگامہ میں سابق کرکٹر محمدیوسف کا کہنا تھا کہ بھارت اور انگلینڈ میں بہت مزہ آتا تھا، جو مزہ وہاں آتا تھا کہیں اور نہیں آیا۔
’’پی ایس ایل ہنگامہ‘‘ میں کرکٹ کےدلچسپ واقعات کرتے ہوئے سابق قومی کرکٹر سلیم ملک کا کہنا تھا کہ ایسیکس کاؤنٹی کرکٹ میں سلم کا خطاب ملا۔ایسیکس میں کبھی پاکستانی کھلاڑی نہیں کھیلا تھا تو سب کے لئے ایک بڑی بات تھی اور پھر کاؤنٹی میں میرا سب سے زیادہ سکور تھا جس وجہ سے سلم کا نام ساتھ لگ گیا۔ مجھے نہیں پتا کس نے یہ نام رکھ دیا بس چل پڑا۔ سب سے زیادہ لطف کہاں کھیل کے آیا پر سلیم ملک کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ مزہ بھارت اور انگلینڈ میں آتا تھا۔
سابق قومی کرکٹر محمد یوسف کا کہنا تھا کہ مجھے جو رن مشین کا خطاب ملا وہ سر ویوین رچرڈ کا ریکارڈ توڑنے پر ملا۔ ووین رچرڈ کا ریکارڈ اللہ کی طرف سے ٹوڑ دیا ورنہ وہ ریکارڈ تھا انکا ہی ان جیسا کھلاڑی کوئی نہیں30 سال وہ ریکارڈ انکا رہا ، اور جب مینے توڑا تو وہ ریکارڈ آج تک قائم ہے۔ سب سے زیادہ لطف کہاں کھیل کے آیا پر سابق قومی کرکٹر محمد یوسف کا بھی کہنا تھا کہ بھارت اور انگلینڈ میں بہت مزہ آتا تھا، جو مزہ وہاں آتا تھا کہیں اور نہیں آیا اور میرا ریکارڈ بھی وہیں سب سے اچھا ہے، خصوصی لارڈز میں۔
سابق فاسٹ بالر محمد آصف کا کہنا تھا کہ مجھے افی کہتے تھے۔میں کاؤنٹی کرکٹ کھیلتا تھا تو انگریزوں کو میرا نام محمد آصف کہنا مشکل لگتا تھا تو انہوں نے افی کہنا شروع کردیا جس سے وہی نام پڑ گیا۔