ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تحریک انصاف کی انتخابی ریلی کا زمان پارک سے آغاز

pti rally,Zaman park,City42
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (رومیل الیاس)پی ٹی آئی کی انتخابی ریلی کا زمان پارک سے آغاز ہوگیا ۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ریلی کی قیادت کررہے ہیں،ریلی زمان پارک سے علامہ اقبال روڈ سے ہوتی ہوئی داتادربار پہنچے گی۔

 ریلی میں خیبر پختونخوا ،پنجاب سے پی ٹی آئی ٹکٹ کے امیدوار شریک ہیں،وزیر ستان ،ڈی آئی خان،ایبٹ آباد،ہری پور سمیت دیگر اضلاع ،قصور،فیصل آباد،جھنگ،ملتان ودیگر اضلاع سے قافلے شریک ہیں ۔

 پولیس کی جانب سے ریلی کے اطراف سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں،عمران خان کنٹینرکی بجائےبلٹ پروف گاڑی میں سوار ہیں،عمران خان کی گاڑی کی حفاظت پر گلگت بلتستان پولیس کےکمانڈوزتعینات کیے گئے ہیں،عمران خان بلٹ پروف گاڑی کی پچھلی نشست پر موجود ہیں ۔

دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کیلئے اسلام آباد پولیس لاہور پہنچ چکی ہے،اسلام آباد کی 2 عدالتوں نے مختلف مقدمات میں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔