(ویب ڈیسک) لیاری کے رہائشی بلوچی گلوکار کیفی خلیل کا زمانہ مشہور گانا کہانی سنو کا جوابی گانا ہماری سنو بھی آگیا ہے۔
کیفی خلیل نے ابتدائی طور پر ’ کہانی سنو‘ گانے کو جون 2021 میں ریلیز کیا تھا۔اس کے بعد کیفی خلیل نے اسی گانے کو نئے انداز میں جون 2022 میں بھی ریلیز کیا جس کو لوگوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا۔
گلوکار کیفی خلیل کے گانے ” کہانی سنو“ کے جواب میں اب گلوگارہ مہر حسین نے اس کا فی میل ورژن ” ہماری سنو“ یوٹیوب پر جاری کیا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین ” ہماری سنو“ کو ناصرف کافی پسند کر رہے ہیں بلکہ مہر حسین کے کام اور ان کی اداکاری کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔