ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت یا اپوزیشن ..؟ پرویز الہیٰ کا بڑا اعلان

وزیراعظم عمران خان، اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ
کیپشن: PM Imran Khan, Speaker Punjab Assembly Pervaiz Elahi
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ اس بات پر اتفاق ہوگیا کہ موجودہ اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی۔

میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے حکومتی اتحادی جماعت ق لیگ کے  رہنما اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ آج اہم اجلاس میں مشاورت کے بعد ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ موجودہ اسمبلیوں کو اپنی مدت پوری کرنی چاہیے۔ جہم فیصلہ کرچکے، اپنے ساتھیوں سے حتمی مشاورت کررہے ہیں۔جہانگیر ترین گروپ کے عون چودھری ملاقات کیلئے آئے تھے۔اگلے دو دن میں وہ بھی ہمیں اپنی حمایت کا بتائیں گے۔

پرویز الہیٰ کا مزید کہنا تھا کہ ق لیگ ، ایم کیو ایم اور بلوچستان عوامی پارٹی مل کر چل رہے ہیں۔اپوزیشن اتحاد میں گئے تو وزارتوں سے استعفا دیں گے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا  آئین و قانون میں بڑا واضح ہے ، اسپیکر قومی اسمبلی کو اس پر عمل کرنا چاہیے۔شہبازشریف کیساتھ ملاقات کسی بھی وقت ہوسکتی ہے۔وزیراعظم عمران خان کو اپنی کوششیں جاری رکھنی چاہیئں۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor