ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ترین اورعلیم گروپ وزارت اعلی کی دوڑ سے باہر ہوگیا ؟

علیم خان، جہانگیر ترین، نوازشریف
کیپشن: Aleem Khan, Jahangir Tarin, Nawaz sharif
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  مسلم لیگ ن کی جانب سے ق لیگ کو وزارت اعلی دینے پر ممکنہ رضامندی کے بعد ترین گروپ اور علیم گروپ پنجاب میں وزارت اعلی کے حصول کی دوڑ سے باہر ہوگیا۔  ذرائع کے مطابق حکومت اور اپوزیشن دونوں کی جانب سے ق لیگ وزارت اعلیٰ کے امیدوار کیلئے فیورٹ ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد سے قبل سیاسی جوڑ توڑ میں  نئی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ (ن) لیگ کی جانب سے مسلم لیگ (ق) کو وزارت اعلی دینے پر ممکنہ رضا مندی کے بعد اب جہانگیر ترین گروپ اور علیم خان گروپ پنجاب میں وزارت اعلی کے حصول کی دوڑ سے باہر ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق لندن میں مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف کے ساتھ ملاقات میں علیم خان نے خود کو وزیرا علی پنجاب کا امیدوار نہ ہونے کے حوالے سے آگاہ کردیا تھا، ن لیگ کے جاوید لطیف نے لندن میں ہونے والی ملاقات جب کہ احسن اقبال علیم خان اور ترین کی ن لیگ میں ممکنہ شمولیت کی تصدیق کر چکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاسی مصلحت کی وجہ سے ترین اور علیم گروپ کے چند لوگ اپنی نئی وابستگیوں کا باضابطہ اقرار نہیں کررہے، تاہم ذرائع نے بتایا کہ علیم خان کے مسلم لیگ(ن) کے ساتھ معاملات طے ہونے کے قریب ہیں اور ترین گروپ کے متعدد ارکان بھی (ن) لیگ سے ڈیل کر چکے ہیں، تحریک عدم اعتماد کی ووٹنگ سے چند روز قبل دونوں گروپ اپنی سیاسی وابستگیوں کا باضابطہ اعلان کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ چند روز قبل ترین گروپ کو پنجاب میں ممکنہ تبدیلی کی صورت میں وزارت اعلی ملنے کا قوی امکان تھا اور علیم خان کی ترین گروپ میں شمولیت کی خبر نے اپوزیشن کے اشتراک سے عثمان بزدار کی کرسی کوخطرے میں ڈال دی تھی۔  تاہم ترین گروپ میں شامل طاقتور ارکان کے مخالفانہ رویے نے علیم خان کو ناراض کرکے گروپ کی طاقت کو کمزور بنا دیا، اور دونوں جانب سے صلح کی کوششیں ناکام ہوگئیں۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor