ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خودکش بمبار بننے کی خواہش رکھتا ہوں ، وفاقی وزیر ہوا بازی کے بیان نے حیران کردیا

خودکش بمبار بننے کی خواہش رکھتا ہوں ، وفاقی وزیر ہوا بازی کے بیان نے حیران کردیا
کیپشن: Ghulam sarwar khan
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:ملک میں سیاسی گہماگہمی  عروج پر ہے ،جہاں سیاستدان ایک دوسرے پرلفظی گولہ باری کرتے نظر آرہے ہیں،تو وہیں بہت سی سیاسی شخصیات  کے منفرد بیان  بھی سامنے آرہے ہیں۔

 وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان  نےراولپنڈی کے حلقے این اے 59 میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ دل چاہتا ہے کہ جہاں سارے ملک اور دین کے دشمن بیٹھے ہوں خودکش دھماکا کروں۔خود کشی حرام ہے، لیکن میرا تو خودکش بمبار بننے کو جی چاہتا ہے۔

انہوں نےمزید  کہا کہ خود کش دھماکے سے ملک اور دین کے دشمنوں کو نیست و نابود کردوں، میری تو یہی سوچ ہے۔