ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سٹیج فنکاروں کیلئے اچھی خبر، تھیٹر بند نہیں ہوں گے

سٹیج فنکاروں کیلئے اچھی خبر، تھیٹر بند نہیں ہوں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زین مدنی: شہر لاہور کے تمام تھیٹرز کھلے رہیں گے لیکن اوقات کار رات آٹھ سے دس بجے تک ہوں گے۔ضلعی انتظامیہ نے اوقات کار کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

کوروناکی دوسری لہر کی شدت کو دیکھتے ہوئے حکومت نے جہاں سمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ کردیا ہے، وہیں تھیٹر ڈراموں کے اوقات کار بھی تبدیل کردیئے ہیں۔تھیٹر ڈراموں کی نمائش تو نہیں روکی گئی البتہ رات گیارہ کی بجائے اب ڈرامے رات آٹھ بجے شروع ہوکر رات دس بجے اختتام پذیر ہوجائیں گے۔

اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اوقات کار کی تبدیلی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا ہے اور تمام تھیٹر مالکان کو بھی مطلع کردیاگیا ہے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب کے6اضلاع میں2ہفتوں کے لئےلاک ڈاؤن لگایا گیا، ان اضلاع میں لاہور،گوجرانوالہ،فیصل آباد،ملتان،راولپنڈی اور سرگودھا شامل ہیں۔ پنجاب حکومت نے مارکیٹس اور بازار مغرب تک بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دودھ، دہی کی دکانیں، میڈیکل سٹورز اور تندوروں کو پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔ شادی ہالز اور مارکیز میں شادیاں کرنے پر 2 ہفتے کی پابندی عائد کی گئی۔

ریسٹورنٹس سے صرف ٹیک آوے کی اجازت ہوگی۔ مزارات اور سینما ہال بھی دو ہفتے کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارکس شام 6 بجے بند کرنے جبکہ دفاتر میں 50 فیصد سٹاف کے ساتھ کام کی اجازت ہوگی اور 50 فیصد سٹاف گھر سے کام کرے گا۔