ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مارکیٹیں بند ہوں گی یا نہیں؟ تاجروں کا بڑا اعلان

مارکیٹیں بند ہوں گی یا نہیں؟ تاجروں کا بڑا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد سعید: مارکیٹوں کی شام 6 بجے بندش کا معاملہ پر حکومتی فیصلے پر نالاں گلبرک مین مارکیٹ ٹریڈرز ایسوسی کا ہنگامی اجلاس ہوا، گلبرک تاجروں نے مارکیٹیں بند کرنے کی بجائے حکومتی ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کروانے کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق مارکیٹوں کی شام 6 بجے بندش کا معاملہ پر تاجر برادری حکومتی فیصلے پر نالاں، گلبرک مین مارکیٹ ٹریڈرز ایسوسی کا ہنگامی اجلاس منعقد کیا گیا۔اجلاس میں سینئر وائس چیئرمین آصف بٹ، نائب صدر سعیداحمد، نائب صدر ملک حیات، عتیق بیگ، اللہ دتہ، حاجی نواز سمیت دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔

اجلاس میں کورونا وائرس ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کیا گیا۔ صدر گلبرک مین مارکیٹ ٹریڈرز ایسوسی ایشن یونس بیگ کا کہنا تھا کہ حکومتی فیصلہ سمجھ سے باہر ہے۔ مین مارکیٹ میں 1 ہزار سے زائد دوکانیں ہیں جہاں پر ایس او پیز پر عمل درآمد کروایا جا رہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت اپنی نااہلی چھپانے کے لیے تمام مدعہ تاجروں پر ڈال رہی ہے۔ مارکیٹوں کا وقت کم کرنے سے زائد رش پیدا ہو گا۔ انتظامیہ مارکیٹوں کا دورہ کرے، جہاں ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں ہوگا اسی کو بند کرے۔   

ادھر پارک لین ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری جنرل نعیم میر نے کہا کہ نکمی، نااہل اور حاسد حکومت کے فیصلے کو تاجر نہیں مانتے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت ان شہروں کو ٹارگٹ کررہی ہے جہاں پی ڈی ایم مضبوط اور لانگ مارچ کامیاب ہوسکتا ہے۔ حکومت کے سیاسی ہتکھنڈوں کو تاجر اچھی طرح سمجھتے ہیں۔ مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا کہ پیر سے بازاروں اور مارکیٹوں میں بزنس معمول کے مطابق ہوگا کسی مارکیٹ کو بند نہیں کیا جائے گا۔

پریس کانفرنس میں صدر شاہدرہ بورڈ میاں خلیل عبیر، صدر نیلاگنبدمارکیٹ پرویز رحمت، صدرلٹن روڈ ملک ناظم، صدر اندرون لاہور بورڈ حافظ عطاالرحمن جٹ، فاروق حفیظ، عمران بشیر، جنرل سیکرٹری جیولرز ایسوسی ایشن لاہور طاہر سبحانی، قائم مقام صدر لاہور صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن شہزاد اقبال، صدر رحمت مارکیٹ انارکلی نعیم خان، لیاقت جٹ،صدر بادامی باغ آٹوپارٹس مارکیٹس وقار احمد میان بھی شریک ہوئے۔ 

یاد رہے پنجاب حکومت نے مارکیٹس اور بازار مغرب تک بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دودھ، دہی کی دکانیں، میڈیکل سٹورز اور تندوروں کو پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔ شادی ہالز اور مارکیز میں شادیاں کرنے پر 2 ہفتے کی پابندی ہوگی۔ مزارات اور سینما ہال بھی دو ہفتے کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دفاتر میں 50 فیصد سٹاف کے ساتھ کام کی اجازت ہوگی اور 50 فیصد سٹاف گھر سے کام کرے گا۔  کورونا ٹیسٹوں کی 5 فیصد سے زائد مثبت شرح والے شہروں میں ان فیصلوں کا اطلاق اتوار سے ہوگا اور یہ پابندیاں اگلے دو ہفتے تک نافذ العمل رہیں گی۔ محکمہ پرائمری وسکینڈری ہیلتھ باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔