تعلیمی اداروں کی بندش کے بعد ایک اور اہم فیصلہ

تعلیمی اداروں کی بندش کے بعد ایک اور اہم فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اکمل سومرو: تعلیمی اداروں کی بندش کے ساتھ پندرہ مارچ سے لاہور کی تمام پبلک لائبریریز بھی بند کرنے کا فیصلہ، اٹھائیس مارچ تک لائبریریز کو بند رکھنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پندرہ مارچ سے پبلک لائبریریز بھی بند ہوں گی۔ لاہور کی تمام سرکاری لائبریریوں کو 28 مارچ تک بند رکھا جائے گا۔ قائد اعظم لائبریری، دیال سنگھ لائبریری، پنجاب پبلک لائبریری بند ہوگی۔ پبلک لائبریریز میں دو ہفتوں کے دوران سٹاف ممبران کے علاؤہ کسی بھی ممبر اور عام شخص کو داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔ 

محکمہ آرکائیوز اینڈ لائبریریز کی جانب سے جاری ہونے والے مراسلہ کے مطابق پبلک لائبریریز میں سٹاف کو حاضر رہنا ہوگا، تاہم پبلک لائبریریز میں پچاس فیصد سٹاف کو ہی ایک دن میں حاضر ہونے کی اجازت ہوگی۔

دوسری جانب محکمہ سکول ایجوکیشن نے سرکاری و نجی سکولوں کے لئے نیا حکم نامی جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سات اضلاع کے پنجاب بھر کے دیگر اضلاع جہاں سکول کھلیں رہیں گے وہاں نجی و سرکاری سکولوں میں صرف کلاسز ہوں گیں جبکہ کھیل اور دیگر غیر نصابی سرگرمیوں پر پابندی ہوگی۔

اس حوالے سے محکمہ سکول ایجوکیشن نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ اس سے قبل سات اضلاع کے تعلیمی اداروں غیر نصابی آرٹ پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ اب نئے نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھر میں غیر نصابی سرگرمیاں نہیں ہوں گی۔