میٹرک کے طلبا کیلئے امتحانات سے متعلق بڑی خبر

میٹرک کے طلبا کیلئے امتحانات سے متعلق بڑی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) لاہور بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کیلئے ڈیٹ شیٹ جاری کردی، میٹرک کا امتحان 4 مئی اور نہم کا امتحان 25 مئی سے شروع ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق 4 مئی کو میٹرک کا  عربی کا، 5 کو انگریزی اور 6 کو سوکس کا پیپر ہوگا، 7 کو ایجوکیشن، 8 کو کیمسٹری اور 10 کو اردو کا پیپر ہوگا۔ 11 مئی کو پنجابی، 12 کو فزکس اور 18 کو ہوم اکنامکس کا پیپر ہوگا، 19 مئی کو حساب، 20 کو اکنامکس اور 21 کو مطالعہ پاکستان کا پیپر ہوگا۔ 22 مئی کو اسلامیات اور 24 کو بیالوجی، کمپیوٹر سائنس کا پیپر ہوگا۔

دوسری جانب نہم کے پیپر 25 مئی کو شروع ہونگے، نہم کا پہلا پیپر عربی کا ہوگا، 26 مئی کو انگلش، 27 کو پنجابی اور 28 کو بیالوجی کا پیپر ہوگا، 29 ایجوکیشن اور 31 مئی کو حساب، کمپیوٹرسائنس کا پیپر ہوگا۔یکم جون کو سوکس، 2 کو فزکس اور 3 کو ہوم اکنامکس کا پیپر ہوگا، 4 جون کو مطالعہ پاکستان، 5 کو اسلامیات اور 7 کو کیمسٹری کا پیپر ہوگا, 8 یکم اکنامکس اور 9 کو اردو کا آخری پیپر ہوگا۔

واضح رہے کہ کورونا وائر س کے پیش نظر لاہور سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں بچوں کے پریکٹیکلز نہیں ہوں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer