سب رجسٹرارز ایف بی آر کے شکنجے میں آگئے

سب رجسٹرارز ایف بی آر کے شکنجے میں آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

موج دریا روڈ(رضوان نقوی) ایف بی آر نے شہر کے مختلف علاقوں میں پراپرٹی کی رجسٹریوں پر ٹیکس کٹوتی کا جائزہ لینے کیلئے سب رجسٹرارز کا آڈٹ شروع کر دیا، سب رجسٹرار گلبرگ، شالیمار ٹاؤن، واہگہ ٹاؤن اور سب رجسٹرار نشتر ٹاؤن سے گزشتہ پانچ سال کے دوران ہونے والی رجسٹریوں کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا گیا۔ 

ایف بی آر نے پراپرٹی کی رجسٹریوں پر ٹیکس کٹوتی کا جائزہ لینے کیلئے سب رجسٹرارز کا آڈٹ شروع کردیا، سب رجسٹرارز کے بجٹ و اخراجات کا بھی آڈٹ شروع کیا گیا، ریجنل ٹیکس آفس کے ودہولڈنگ زون نے سب رجسٹرار گلبرگ، شالیمار ٹاؤن، واہگہ ٹاؤن اور سب رجسٹرار نشتر ٹاؤن کا آڈٹ شروع کرکے نوٹسز جاری کردیئے.

ایف بی آر نے رجسٹریوں پر کروائے گئے ٹیکس کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں، سب رجسٹرارز کو ریکارڈ کی فراہمی کیلئے  15مارچ تک مہلت دی گئی ہے, ایف بی آر کی ٹیم چاروں سب رجسٹرارز سے ریکارڈ موصول ہونے کے بعد فائلر اور نان فائلرز کی شرح کے مطابق ٹیکس کٹوتی اور ادائیگی کا جائزہ لے گی۔

ایف بی آر نے کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر دفاتر میں عملہ پچاس فیصد عملہ کم کرنے کیلئے سرکلر جاری کردیا، پچاس سال سے زائدالعمر اور بچوں والی خواتین کو گھر سے دفتری امور نمٹانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ ایف بی آر نے تمام ممبرز، چیف کمشنرز، چیف کلکٹرز، ڈائریکٹر جنرل، کلکٹرز، کمشنرز کو سرکلر جاری کر کے 15 مارچ سے گریڈ ایک سے 15 تک سٹاف پچاس فیصد کم کرنے کی ہدایت دی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer