حکومتی خزانے میں کھربوں روپے جمع، تفصیلات جاری

حکومتی خزانے میں کھربوں روپے جمع، تفصیلات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) حکومت پنجاب نے رواں مالی سال میں جولائی سے ابتک ہونےوالی آمدن ظاہر کر دی، حکومت کو اب تک ایک کھرب 87ارب55کروڑ76لاکھ روپے آمدنی ہوئی۔ یہ آمدن گزشتہ مالی سال کی اتنی مدت کے دوران ایک کھرب 78ارب93کروڑ48لاکھ روپے کی صوبائی آمدنی کے مقابلے میں 8ارب62کروڑ27 لاکھ روپے زائد ہے۔

تفصیلات کے مطابق مجموعی صوبائی آمدنی میں صوبائی ٹیکس آمدنی کا حجم ایک کھرب 38 ارب 48کروڑ 9لاکھ روپے اورغیر ٹیکس آمدنی کا حجم 49ارب 7کروڑ66لاکھ روپے ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ مجموعی صوبائی ٹیکس آمدنی میں محکمہ مال نے31 ارب68 کروڑ89 لاکھ روپے،ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے 19ارب33 کروڑ67 لاکھ روپے، پنجاب ریونیو اتھارٹی نے 86ارب28 کروڑ 75لاکھ روپے، محکمہ ٹرانسپورٹ نےایک ارب6کروڑ 17لاکھ روپے کی غیر ٹیکس آمدنی حاصل ہوئی۔

محکمہ توانائی نے10کروڑ60لاکھ روپےکی ٹیکس وصولی کی جبکہ مجموعی غیر ٹیکس آمدنی میں محکمہ زراعت نے58کروڑ 57 لاکھ روپے، بورڈ آف ریونیو نے 79کروڑ80لاکھ روپے، کمیونیکیشن اینڈ ورکس نےایک ارب 80کروڑ 25 لاکھ روپے،محکمہ کوآپرٹیوز نے 22لاکھ 56 ہزار روپے،محکمہ تعلیم نےایک ارب6کروڑ 45 لاکھ روپے،محکمہ خزانہ نے21ارب21کروڑ 87 لاکھ روپے،محکمہ جنگلات، جنگلی حیات اور فشریز نے94 کروڑ81 لاکھ روپے،محکمہ صحت نے92 کروڑ43لاکھ روپے آمدنی وصول کی۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق محکمہ داخلہ نے9کروڑ 36 لاکھ روپے،محکمہ ایچ یو ڈی اینڈ پی ایچ ای نے37 کروڑ93 لاکھ روپے،محکمہ انڈسٹریز نے19کروڑ6لاکھ روپے،اریگیشن اینڈ پاور نےایک ارب42کروڑ 6 لاکھ روپے،محکمہ پولیس نے2ارب87کروڑ55لاکھ روپے کی غیر ٹیکس آمدنی حاصل ہوئی اور متفرقات سے 10ارب 40 کروڑ23 لاکھ روپے کی غیر ٹیکس آمدنی ہوئی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer