ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ٹیکس بار میں دو دھڑوں کی مخالفت شدت اختیار کر گئی

 لاہور ٹیکس بار میں دو دھڑوں کی مخالفت شدت اختیار کر گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف ) لاہور ٹیکس بار میں دو دھڑوں کی مخالفت شدت اختیار کر گئی، لاہور ٹیکس بار کے سالانہ انتخابات بھی تنازع کا شکار ہوگئے، الیکشن کے لئے دو مختلف تاریخوں کا اعلان کردیا گیا۔

لاہور ٹیکس بار کے دونوں دھڑوں نے علیحدہ علیحدہ انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا، چیئرمین الیکشن بورڈ محمد صادق چودھری نے لاہور ٹیکس بار کیلئے 25 مارچ جبکہ چیئرمین الیکشن بورڈ زاہد پرویز نے الیکشن کیلئے 27 مارچ کی تاریخ کا اعلان کیا۔ 

لاہور ٹیکس بار کے سالانہ انتخابات کیلئے دونوں دھڑوں کے امیدوار بھی سامنے آگئے ہیں، شدید دھڑے بندیوں کے باعث لاہور ٹیکس بار میں پہلی مرتبہ دو بار ایسوسی ایشنزقائم ہونے کا قوی امکان ہے، ایک گروپ کی جانب سے صدر کی سیٹ کے امیدوار عامر عمر خان کا پینل میدان میں ہے۔ اس پینل میں نائب صدر کیلئے محمد یوسف عمر، سیکرٹری کیلئے ملک محمد علی اعوان، فنانس سیکرٹری کیلئے چودھری رحمت علی اور جوائنٹ سیکرٹری کیلئے احسن سلیم انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

دوسرےگروپ کی صدارت کے اُمیدوار جمیل اختر بیگ ہیں، اس پینل میں نائب صدر کیلئے حسیب اللہ خان ایڈووکیٹ امیدوار ہیں، جنرل سیکرٹری کیلئے محمد شکیل مغل، فنانس سیکرٹری کیلئے رانا ذوالفقار علی اور جوائنٹ سیکرٹری کیلئے قدیر آصف کھوکھر امیدوار ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer