کورونا لاک ڈاؤن، پنجاب کلچر ڈے کی تقریبات منسوخ

کورونا لاک ڈاؤن، پنجاب کلچر ڈے کی تقریبات منسوخ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ (زین مدنی) کورونا کی نئی لہر کے باعث جہاں این سی او سی کے فیصلوں کی روشنی میں حکومت پنجاب نے لاک ڈاؤن لگایا ہے اور ایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمد کروانے کا کہا ہے وہیں چودہ مارچ کو ہونے والا پنجاب کلچر ڈے بھی منسوخ کر دیا گیا۔

حکومت پنجاب نے چودہ مارچ کو پنجاب کلچر ڈے منانے کا اعلان کیا تھا اور یہ تقریبات ایک ہفتہ تک پنجاب بھر میں جاری رہنا تھی، الحمرا آرٹ سنٹر میں چود ہ مارچ کو وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے افتتاح کرنا تھا جس کے لئے زوروشور سے تیاریاں کی جارہی تھیں جو دھری کی دھری رہ گئیں ہیں اور اب پنجاب کلچر ڈے کی تمام تقریبات منسوخ کردی گئیں ہیں۔

 مال روڈ پر واقع لاہور آرٹس کونسل کے الحمرا آرٹ سنٹر اور گلبرگ قذافی سٹیڈیم سے ملحقہ الحمرا کلچرل کمپلیکس میں بھی موجودہ کورونا وائرس کی لہر کے باعث بند کر دیا گیا ہے اور وہاں ہونے والی تمام سماجی و ثقافتی سرگرمیوں کو پندرہ روز کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔

 الحمراآرٹ سنٹر مال روڈ اور الحمرا کلچرل کمپلیکس قذافی میں ہونے والے کمرشل سٹیج ڈراموں کی نمائش بھی موخر کردی گئی ہے، اس سلسلے میں لاہورآرٹس کونسل کے ڈائریکٹر آرٹس اینڈ کلچر ذوالفقار زلفی نے احکامات جاری کرتے ہوئے تمام شیڈولڈ پروگرامز کو ملتوی کرنے کا کہہ دیا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer