کورونا الرٹ 1166 ہیلپ لائن قائم

کورونا الرٹ 1166 ہیلپ لائن قائم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ)حکومت نےکورونا الرٹ 1166 ہیلپ لائن قائم کردی، موبائل پر ایس ایم ایس جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں وبائی شکل اختیار کرنے والا کورونا وائرس کسی کو بھی ہوسکتا ہے لیکن ان لوگوں کو کورونا وائرس سے خطرہ زیادہ ہے جو کہ ضیعف ہیں یا جنھیں پہلے سےصحت کے مسائل ہیں، مہلک وائرس کی وجہ سے چین میں  ہزاروں کی تعداد میں اموات ہوئی ہیں، ہلاک ہونے والوں میں زیاہ تعداد معمر لوگوں کی ہیں جو کے پہلے سے کسی بیماری میں مبتلا تھے۔

کورونا کےسنگین خطرات کے پیش نظر حکومت نے  تمام موبائل کمپنیوں کو کوروناالرٹ میسج جاری کرنے کے احکامات دیئے ہیں،موبائل کمپنیوں کی جانب سے جاری کردہ الرٹ میسج میں کہا گیا ہے کہ کوروناوائرس کی علامات ظاہر ہونے پر ہیلپ لائن 1166پر کال کی جاسکتی ہے۔

علاوہ ازیں میسج میں صارفین کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ ہاتھوں کو صابن سے دھوئیں اوراگر کسی نے 14 دن میں بیرون ملک سفر کیاہے تو اسکی بھی ہیلپ لائن پر اطلاع دیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer