پی ایس ایل فائیو کا شیڈول تبدیل، فائنل کب ہوگا؟

پی ایس ایل فائیو کا شیڈول تبدیل، فائنل کب ہوگا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمود ریاض) پی ایس ایل 2020 کے شیڈول تبدیل کر دیا گیا، ایک پلے آف ختم کر دیا گیا۔

نئے شیڈول کے مطابق ایچ بی ایل پی ایس ایل میں اب 34 کی بجائے 33 میچز کھیلے جائیں گے۔  نئے شیڈول کے مطابق دونوں سیمی فائنلز 17 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔  فائنل 18 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ پہلے ٹاپ ٹیمیں آپس میں پلے آف کھیلتی تھیں، جسے اب سیمی فائنل میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

نئے شیڈول کے مطابق: 

13 مارچ کو  پشاور زلمی کا مقابلہ ملتان سلطانز سے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ہوگا۔ 

14 مارچ کو کراچی کنگز کا مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ سے  نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا۔

15 مارچ کو  ملتان سلطانز کا مقابلہ لاہور قلندرز سے قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا۔

16 مارچ کو  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  کا مقابلہ  کراچی کنگز  سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا۔

17 مارچ کو  دونوں سیمی فائنل کھیلے جائیں گے۔ دونوں میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

18 مارچ کو میگا ایونٹ کا فائنل قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ 

دوسری جانب پی ایس ایل فائیو سے متعلق پاکستان کرکٹ بورڈ نے بڑا اعلان کرتے ہوئے تمام غیرملکی کھلاڑیوں کو واپس جانے کا آپشن دے دیا جس پر کچھ کھلاڑیوں نے وطن واپس لوٹنے کا فیصلہ کر لیا۔کچھ کھلاڑیوں نے واپسی کیلئے سیٹیں کنفرم کروا لیں۔  پشاور زلمی کےلیونگسٹن، ڈاوسن، کارلوس بریتھ ویٹ ، گریگری اور ٹام بینٹن واپس جانے والوں میں شامل ہیں جبکہ ملتان سلطان کے وینس ریلی روسو بھی وطن واپس چلے جائیں گے۔
ادھر اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنا پریکٹس سیشن منسوخ کر دیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کا پریکٹس سیشن آج دوپہر نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شیڈول تھا۔ کرونا وائرس کے خطرے کے باوجود کراچی کنگز اور لاہور قلندر انتظامیہ کا بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ  تمام کھلاڑی لیگ کے لئے دستیاب ہونگے۔ پی سی بی کے مطابق لیگ کے دیگر میچ شیڈول کے مطابق ہونگے تاہم تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔