(شہزاد خان ابدالی)کورونا وائرس کے باعث عالمی مارکیٹ میں کساد بازاری، ملکی ایکسپورٹ بھی متاثر ہونے لگی۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے باعث عالمی تجارت شدید متاثر ہوئی ہے ،کورونا وائرس کے اثرات ملکی معشیت، تجارت اور ایکسپورٹ پر بھی مرتب ہونے لگے،سینئر نائب صدر لاہور چیمبر علی ہسام اصغر نے سٹی 42 سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے ایران کو باستمی رائس کی پانچ سو ملین ڈالر کی ایکسپورٹ مکمل طور پر بند ہوگی ہے۔
کورونا وائرس نے ایران کے علاوہ چین کےساتھ بھی باہمی تجارت کومتاثر کیا ہے ایوان صنعت وتجارت کے سینئرنائب صدر علی ہسام اصغر اور نائب صدر میاں زاہد جاوید نے کہا کہ چین کےساتھ کل باہمی تجارت کا حجم 16 بلین ڈالر،کورونا وائرس کے باعث چین سے بھی تجارت متاثر ہوئی ۔
لاہور چیمبر کے عہدیدران نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے کورونا وائرس کی روک تھام اور آگاہی کے حوالے سے اقدامات تیز کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔