جنگ جیو کے مالک میر شکیل الرحمان جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

جنگ جیو کے مالک میر شکیل الرحمان جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہین عتیق) لاہور کی احتساب عدالت نے جنگ جیو کے مالک میر شکیل الرحمان کو 12 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔

نیب حکام نے میر شکیل الرحمان کو جسمانی ریمانڈ کے حصول کیلئے احتساب عدالت میں پیش کیا، جج امیر محمد خاں نے کیس کی سماعت کی، نیب کے وکیل نے دلائل میں کہا کہ میر شکیل الرحمان نے غیر قانونی طور پر 54 کنال زمین اپنے نام کرائی، دوران تفتیش میر شکیل الرحمان نے نیب سے تعاون نہیں کیا، جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

دوران سماعت میر شکیل الرحمان کے وکیل اعتزاز احسن نے دلائل دیئے کہ 34 سال پرانے کیس میں میر شکیل الرحمان کو غیر قانونی طور پر گرفتار کیا گیا، نیب نے گرفتاری سے قبل قانونی تقاضے پورے نہیں کیے، میر شکیل الرحمان کی گرفتاری انتقامی کارروائی ہے۔

اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانے پر میر شکیل الرحمان کو گرفتار کیا گیا، لہذا عدالت کیس خارج کرکے رہائی کا حکم دے۔

احتساب عدالت نے دلائل سننے کے بعد میر شکیل الرحمان کا 12 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا اور نیب سے آئندہ سماعت پر میر شکیل الرحمان سے ہونے والی تفتیش کی رپورٹ طلب کر لی۔

Sughra Afzal

Content Writer