ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بجلی بلوں کے ڈسٹری بیوشن سسٹم کی نجکاری کا فیصلہ

بجلی بلوں کے ڈسٹری بیوشن سسٹم کی نجکاری کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہدندیم) لیسکو نے بجلی کے بلوں کی بروقت ڈلیوری کے لئے ڈسٹری بیوشن سسٹم کی نجکاری کرنے کا فیصلہ کر لیا، اٹھارہ لاکھ صارفین کو بلوں کی تقسیم پر ایک کروڑ اسی لاکھ روپے ماہانہ ادائیگی کرنا ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق  لیسکو کا بجلی کے بلوں کی تقسیم کے سسٹم کی نجکاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، صارفین کو بروقت بلوں کی وصولی نہ ہونے کی وجہ سے کمپنی ڈسٹری بیوشن سسٹم کو آؤٹ سورس کر کے سسٹم کو چلائے گی،ذرائع نے بتایا کہ ایک بل کی ڈلیوری کے لئے دس روپے کی ادائیگی کی تجویز رکھی گئی ہے، دس روپے کی ادائیگی سے لیسکو کو ماہانہ ایک کروڑ اسی لاکھ روپے کی اضافی ادائیگی کرنا ہو گی۔

سب ڈویژنز میں بل ڈسٹری بیوٹرز کی شدید قلت کی وجہ سے نجکاری کی جائےگی، لیسکو میں ابتدائی طور پر بطور پائلٹ پراجیکٹ سینٹرل اور ساؤتھ سرکل میں سسٹم شروع ہوگا، دونوں سرکلز میں اٹھارہ لاکھ صارفین کے بلوں کو تھرڈ پارٹی تقسیم کرے گی،دو سرکلز میں کامیابی کے بعد کمپنی میں ڈسٹری بیوشن سسٹم کو آؤٹ سورس کیا جائےگا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer