دنیا کی سب سے بڑی تصویری دیوارتزئین و آرائش کے آخری مراحل میں داخل

دنیا کی سب سے بڑی تصویری دیوارتزئین و آرائش کے آخری مراحل میں داخل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( رضا کھرل ) قلعہ لاہور میں واقع تاریخی پکچر وال یا تصویری دیوار کے مغربی حصے کی تزئین و آرائش آخری مراحل میں داخل، دنیا کی سب سے بڑی تصویری دیوار کے تحفظ اور بحالی کا آغاز چند سال پہلے ہوا تھا۔

دیوار کے اس حصے میں 6 سو سے زیادہ تصویریں بنائی گئی تھیں جو وقت گزرنے کیساتھ دھندلی ہورہی تھیں۔ ان تصویروں میں مختلف منظر تھے جو اکبر اعظم سے لیکر شاہ جہاں کے دور کی ثقافت کی عکاسی کرتے تھے۔ روغنی ٹائلوں پر یہ نمونے ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھے۔ یہاں تک کہ والڈسٹی اتھارٹی نے ان کی بحالی کیلئے منصوبے کا آغاز کیا جسے آغا خان ٹرسٹ فار کلچرل سروسز نےعملی جامہ پہنانا تھا۔

دیوار کی کل لمبائی ویسے تو پندرہ سو فٹ کے قریب ہے اور اس کی اونچائی پچاس سے ستر فٹ تک ہے۔ مگر مغربی حصہ 350 فٹ لمبا اور ستر فٹ اونچا ہے۔ دیوار کے تحفظ اور بحالی کے دوران سکھ اور برطانوی دور کے آثار بھی ملے ہیں۔ جو کافی اہمیت رکھتے ہیں۔

والڈ سٹی اتھارٹی کے مطابق دیوار کی بحالی کا کام رواں ماہ کے آخر میں مکمل ہوجائے گا، ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اس کا افتتاح کریں گے۔