ایف بی آر نے ٹیکس ادائیگی نہ کرنے والے فیشن ڈیزائنرز کیخلاف شکنجہ کس لیا

ایف بی آر نے ٹیکس ادائیگی نہ کرنے والے فیشن ڈیزائنرز کیخلاف شکنجہ کس لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رضوان نقوی) ایف بی آر نے ٹیکس ادائیگی نہ کرنے والے فیشن ڈیزائنرز کے خلاف کارروائیاں شروع کردی، ایف بی آر نےانکم ٹیکس بقایہ جات کی مد میں 76لاکھ روپے کی عدم ادائیگی پر معروف فیشن ڈیزائنر علی ذیشان کے بنک اکاؤنٹس منجمد کردیئے۔

ایف بی آر نےٹیکس ڈیفالٹر فیشن ڈیزائںنرز کے خلاف کارروائیاں تیز کردی ہیں، ایف بی آر نے ملک کے نامور فیشن ڈیزائنر علی ذیشان کے فیصل بنک طفیل روڈ میں اکاؤنٹس منجمد کردیئے ہیں۔ ایف بی آر حکام کے مطابق فیشن ڈیزائنر علی ذیشان کے ذمے سال 2016 کے انکم ٹیکس بقایہ جات کی مد میں 76 لاکھ روپے واجب الادا تھے، ایف بی آر کے مطابق فیشن ڈیزائنر علی ذیشان کی بنک ٹرانزیکشن کا سراغ لگا کر ٹیکس عائد کیا گیا تھا، ایف بی آر حکام کے مطابق فیشن ڈیزائنر علی ذیشان بڑے پیمانے پر سیلز کرنے کے باوجود ایف بی آر کو سیلز ٹیکس کی ادائیگی نہیں کررہے ہیں-

کمشنر زون سیون ڈاکٹر شاہد صدیق بھٹی کی ہدایت پرتمام بڑے ٹیکس نادہندہ فیشن ڈیزائنرز کے خلاف مرحلہ وار کارروائیاں شروع کی گئی ہیں، ڈپٹی کمشنر عاصم منج کی سربراہی میں فیشن ڈیزائنر علی ذیشان کے اکاؤنٹس منجمد کرکے ایف بی آر نے کی ٹیم نے 3لاکھ روپے کی ریکوری کرلی ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer