لاہور قلندرز کی ناقص کارکردگی،کرکٹرز کا پی سی بی سے اہم مطالبہ

لاہور قلندرز کی ناقص کارکردگی،کرکٹرز کا پی سی بی سے اہم مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہباز علی) پاکستان سپرلیگ میں لاہور قلندرز کی مسلسل ناقص کارکردگی پر لاہور کے نوجوان کرکٹرز پھٹ پڑے ،نوجوان کھلاڑیوں نےپی سی بی سے لاہورقلندرزکی ناقص کارکردگی پرنوٹس لینےکامطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ہرمرتبہ لیگ کافاتح اورفائنل کامقام بدلامگرنہیں بدلی تو لاہورقلندرزکی ہارنے کی روش نہیں بدلی، پی ایس ایل کاچوتھا ایڈیشن اپنے اختتام کے قریب پہنچ چکا ہے،لاہورقلندرزنے پہلے ایڈیشن سےلےکرچوتھے ایڈیشن تک لیگ میں آخری نمبر پر رہنے کی اپنی روایت برقرار رکھی ہے،لاہورقلندرزکی مسلسل ناقص کارکردگی پرلاہورکےنوجوان کرکٹرزابراہیم اور اسدپٹھان نےمطالبہ کیاکہ پی سی بی انتظامیہ کولاہورقلندرزکی مسلسل ناقص کارکردگی پر نوٹس لینا چاہئےجبکہ معیذکاکہنا تھاکہ ہارجیت کھیل کاحصہ ہوتی ہےتاہم قلندرزکواپنی پالیسیوں پر غورکرنا چاہئے۔

نوجوان کرکٹرز کاکہناتھاکہ لاہورقلندرزکی انتظامیہ سال بھر ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے نام پر باصلاحیت نوجوان کھلاڑیوں سے ناانصافی کرتی ہے، اس ساری صورتحال پر پی سی بی کو نوٹس لینا چاہئے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer