(قیصر کھوکھر) ناروےکی جانب سےبطور آئی جی بلوچستان تعیناتی پر تحفہ ملنے والی گاڑی کا معاملہ حل نہ ہوسکا، پنجاب حکومت نے سابق آئی جی مشتاق سکھیرا کوناروے سے ملنے والی بلٹ پروف گاڑی دینے سے انکار کر دیا.
تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں خودکش حملوں کےباعث ناروے کی حکومت نےسابق آئی جی مشتاق سکھیراکوبلٹ پروف گاڑی دی تھی،بعدازاں مشتاق سکھیرا بلوچستان سے تبدیل ہوکرپنجاب میں آئی جی پولیس تعینات ہو گئےاور ناروے حکومت سےملنے والی بلٹ پروف گاڑی بھی ساتھ لے آئے،مشتاق سکھیرا نے بلٹ پروف گاڑی آئی جی آفس کے نام رجسٹرڈ کروالی،اب مشتاق سکھیرا نےپنجاب حکومت سےوہ بلٹ پروف گاڑی واپس مانگ لی ہے۔
مشتاق سکھیرا نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ر)اعجازاحمد کو خط لکھا ہے جس میں کہا ہےکہ ناروےنےوہ گاڑی انہیں ذاتی حیثیت میں دی تھی واپس کی جائے،مشتاق سکھیرانے مزیدلکھاہے کہ بلٹ پروف گاڑی وہ اپنے نام رجسٹرڈ کرواناچاہتے ہیں جس کیلئےانہیں این اوسی بھی دیاجائے،دوسری جانب پنجاب حکومت نے کہا ہے کہ گاڑی سرکاری ملکیت ہےواپس نہیں کرسکتے،ایڈیشنل چیف سیکرٹری کےبقول ناروے حکومت نےگاڑی حکومت پاکستان کوتحفہ دی تھی۔