برٹش کونسل کے تعاون سے پرائمری سکولوں کےاساتذہ کی 5 روزہ تربیتی ورکشاپ

برٹش کونسل کے تعاون سے پرائمری سکولوں کےاساتذہ کی 5 روزہ تربیتی ورکشاپ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنیدریاض) برٹش کونسل کےتعاون سے پرائمری سکولوں کےاساتذہ کی 5 روزہ تربیتی ورکشاپ کا آغاز، اساتذہ کوتدریس کےجدید طریقوں سےآگاہی حاصل ہو گی، لاہور کےمختلف سرکاری سکولوں سے500 اساتذہ تربیت حاصل کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق برٹش کونسل اور قائداعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ کےتعاون سےلاہور کے پانچ سرکاری سکولوں میں " پنجاب ایجوکیشن اینڈ انگلش لرننگ انیشیٹیو پروگرام " کےتحت اساتذہ کی تربیت کا آغاز کردیا گیا ہے۔

تربیتی ورکشاپ سے شہر کے500   اساتذہ استفادہ کریں گے، انسٹرکٹرمدیحہ عبداللہ اورعرفان صدیق کا کہنا ہے کہ تربیتی ورکشاپ سے اساتذہ جدید طریقہ تدریس سیکھ کر پرائمری کے بچوں کوتعلیم دیں گے۔ ٹرینی اساتذہ کا کہنا ہے کہ برٹش کونسل کے تعاون سے دی جانےوالی تربیت سےانگریزی زبان پرعبور حاصل ہونے کے ساتھ بہترین ٹیچنگ ٹیکنیکس سیکھنے کو ملیں گی۔

برٹش کونسل کی جانب سےتربیتی ورکشاپ سےجہاں اساتذہ کے طریقہ تدریس میں تبدیلی آئے گی وہیں سرکاری سکولوں کا معیارتعلیم بھی بہترہوگا۔

Shazia Bashir

Content Writer