عوامی فلاح و بہبود کیلئے پنجاب حکومت کا ایک اور احسن اقدام

عوامی فلاح و بہبود کیلئے پنجاب حکومت کا ایک اور احسن اقدام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) پنجاب حکومت نے ٹیچنگ ہسپتالوں میں ٹراماسنٹرزقائم کرنےکافیصلہ کرلیا،وزیراعلیٰ پنجاب کہتے ہیں حادثات کی صورت میں فوری طبی امدادسےکسی بھی انسانی زندگی کوبچایاجاسکتاہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدات اجلاس منعقد ہواجس میں ٹراما سنٹرزکےقیام،ائیرایمولینس سروس کےاجراءکےمنصوبے کی سفارشات کاجائزہ لیاگیا، اجلاس سےخطاب میں وزیراعلیٰ کاکہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں ٹیچنگ ہسپتالوں میں ٹراماسنٹرزقائم کئےجائیں گے،جس کےبعدپنجاب میں مرحلہ وار پروگرام کےتحت ٹراماسنٹرزبنیں گے،جبکہ وزیراعلیٰ نے پنجاب میں موجودتمام ٹراما سنٹرزکوفعال کرنےکی بھی ہدایت کی، انہوں نے کہا کہ انسانی زندگی بہت قیمتی ہے،ٹراماکےدوران وقت پرہسپتال پہنچنابےحداہمیت رکھتاہے،ٹراماسنٹرزکےقیام کامنصو بہ انتہائی اہمیت کاحامل ہے۔

عثمان بزدارنے ہدایت کی کہ موٹر وےایم ون اورایم ٹو میں ٹراما سنٹرزکےقیام بارےرپورٹ پیش کی جائےاور اہم شاہراہوں کےقریب ٹراماسنٹرزکےقیام کابھی جائزہ لیاجائے،اجلاس میں پنجاب میں انفارمیشن ٹیکنالوجی سےمنسلک سمارٹ ہسپتالوں کےقیام کی تجویز کابھی جائزہ لیاگیا،وزیراعلیٰ پنجاب کامزید کہناتھاکہ ایئر ایمبولینس سروس کامنصوبہ ہنگامی حالات میں بھی مددگارہوگا۔

علاوہ ازیں اعلی سطح کےاجلاس میں نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کا دائرہ کار مرحلہ وار پروگرام کے تحت پنجاب کے دیگر شہروں تک بڑھانے کا فیصلہ بھی کیا گیا،وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کا پروگرام تحریک انصاف کی حکومت کا فلیگ شپ پراجیکٹ ہے،پہلے مرحلے میں اس پروگرام کے تحت لودھراں ، چشتیاں اور رینالہ خورد میں گھر تعمیر ہوں گے، جبکہ دوسرے مرحلے میں لاہور ، سیالکوٹ، سرگودھااور چنیوٹ کو نیاپاکستان ہاؤسنگ پروگرام میں شامل کیا جائے گا،عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے پہلے مرحلے کا سنگ بنیاد جلد رکھ دیا جائے گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer