ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گورنمنٹ ہسپتال سمن آباد: موسمی امراض کے مریض طبی ماہر سےعلاج کروانے سے محروم

گورنمنٹ ہسپتال سمن آباد: موسمی امراض کے مریض طبی ماہر سےعلاج کروانے سے محروم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چوہدری:گورنمنٹ ہسپتال سمن آبادسوا دو برس بعد بھی جنرل فزیشن سے محروم، مریضوں کو علاج معالجے کے حصول میں دشواری کا سامنا ہے۔

گورنمنٹ ہسپتال سمن آباد سوا دو برس قبل کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے کے بعد فعال کیا گیا تھا، محکمہ صحت کے حکام کی نااہلی کے باعث ہسپتال میں جنرل فزیشن کی سیٹ ہی تخلیق نہیں کی گئی، جنرل فزیشن کے نہ ہونے سے بلڈ پریشر، شوگر، معدے، جگرسمیت موسمی امراض کے مریض طبی ماہر سےعلاج کرانے سے محروم ہیں، روزانہ او پی ڈی میں آنے والے زیادہ ترمریضوں کوجنرل فزیشن سے چیک اپ کی ضرورت پڑتی ہے، لیکن فزیشن نہ ہونے کی وجہ سےمریض دیگر ہسپتالوں سے رجوع کرنے پر مجبور ہیں۔

ہسپتال کے انتظامی اور مالی امور ہیلتھ فسیلیٹیز مینجمنٹ کمپنی کو سونپے جانے کے باوجود جنرل فزیشن کی عدم موجودگی کامسئلہ حل نہیں ہوسکا ہے۔