ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی: خواتین صحافیوں کے مسائل پر سیمینار کا انعقاد

لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی: خواتین صحافیوں کے مسائل پر سیمینار کا انعقاد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رمل دلدار:لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں خواتین صحافیوں کے مسائل پرسیمینار کا انعقاد کیا گیا،جسٹس ریٹارئرڈ ناصرہ جاوید اقبال کہتی ہیں۔ عورتوں کو اب آگے نکلنا ہے، لیکن آگے وہ آتی ہے جسکی شکل اچھی یا رشتہ داری ہے۔

مہمان خصوصی جسٹس رناصرہ جاوید اقبال سمیت،فرح ضیا سینئرصحافی، سمیت طلبہ کی کثیر تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔ عمارہ خالد نے انٹرایکٹیو سیشن کے ذریعے تربیت دیتے ھو ئے کہا کہ میڈیا میں کام کرنے سے پہلے اپنی کمزوریوں پر قابو پانے کے ساتھ خود اعتمادی میں اضافہ کرنا ہو گا۔

ڈاکٹرانجم ضیا چیرپرسن شعبہ ابلاغ عامہ کا کہنا ہے یونیورسٹی میں میڈیا قوانین اورورک پلیس پر جنسی ہراساں کرنے کے حوالے سے بھی آگاہی دی جاتی ہے۔ ناصرہ جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ ورک پلیس پرمسائل کے حوالے سے قوانین جاننا ضروری ہے۔ ناصرہ جاوید اقبال کہتی ہیں مردم شماری کا نام فردم شماری ہونا چاہیے۔ کیا صرف مرد گننے ہیں؟عورتوں کو اب آگے نکلنا ہے۔