(آصف جعفری) پی ایس ایل شائقین کیلئے ایک اور بڑٰی خوشخبری آگئی، میچ کے دوران اسٹیڈیم کے اندر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ تعینات ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق لاہور میں پی ایس ایل سیزن تھری کیلئے سیمی فائنلز کا انعقاد قذافی سٹیڈئیم میں کیا جائے گا جبکہ فائنل کراچی میں کھیلا جائے گا، شائقین کیلئے اشیائے خود ونوش کی قیمتوں کو قابو میں کرنے کیلئے منصوبہ بندی کر دی ہے۔
اسٹیڈیم کے اندر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ تعینات ہوں گے اور یہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں کوکنٹرول کریں گے۔ سٹیڈیم کے اندراشیاء خورونوش کے نرخ نامے جاری کیے جائیں گے۔ نرخ نامےکےمطابق اشیاء کی فروخت یقینی بنائی جائے گی، گراں فروشی پرجرمانوں کیساتھ گرفتاریاں بھی کی جائیں گی۔