سیف سٹی اتھارٹی نے 2ماہ کی جعلی کالز کا ڈیٹا جاری کردیا

سیف سٹی اتھارٹی نے 2ماہ کی جعلی کالز کا ڈیٹا جاری کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) سیف سٹی اتھارٹی نے2ماہ کی کالزکاڈیٹاجاری کردیا، 15ہیلپ لائن پر5لاکھ61ہزار815کالزموصول ہوئیں جبکہ 4 لاکھ38 ہزار800 کالز جھوٹی تھیں اور سیف سٹی اتھارٹی کی جانب سے 51ہزار806 درست کالز پر فوری کارروائی کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب سیف سٹی اٹھارٹی کی جانب سے یکم جنوری سے اٹھائیس فروری تک 2 ماہ کا ڈیٹا جاری کیا گیا ہے جس میں سیف سٹی کے مطابق جتنی بھی کالز موصول ہوئی ہیں ان میں 5 لاکھ 61 ہزار 815 کالز کی تعداد ہے جبکہ ان میں سے شہرویوں نے جھوٹی کالز کی ان کی تعداد 4لاکھ38 ہزار800 ہے اور سیف سٹٰ کی جانب سے 51ہزار806 درست کالز پر فوری کارروائی بھی کی گئی۔.

 دوسری جانب پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے عداد و شمار کے مطابق لاسٹ اینڈ فاؤنڈ ایپلی کیشن سے 129گاڑیاں مالگان کے حوالے کی گئیں، 4 ہزار 815 کالز چوری اور ڈکیتی کی فون کالز موصول ہوئیں جبکہ 1 ہزار194 کالز خواتین سے بدتمیزی کی تھیں، اقدام قتل کی39 ،اغواء کی494، ہوائی فائرنگ کی1520کالز موصول ہوئیں۔

لاؤڈ سپیکرایکٹ کی خلاف ورزی پر30 ،سڑک بلاک کی194کالزموصول ہوئیں، موٹرسائیکل چھیننے کی84 کالز موصول ہوئیں، ریسکیو کیلئے3 ہزار945 ،فائر بریگیڈ کیلئے 423 کالز موصول ہوئیں، ٹریفک مسائل سے متعلق7 ہزار716 کالز موصول ہوئیں۔

واضح رہے کہ سیف سٹی اتھارٹی نے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ شہری 15پر غیر ضروری کالز سے اجتناب کریں۔