جنیدی ریاض:فنی تعلیمی بورڈ پنجاب کے ملازمین کیلئے بڑی خبر، دس سال سے کام کرنیوالے تمام ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کردیا گیا۔ بورڈ یونین کے زیر اہتمام کل منگل کو جشن اور مٹھائی تقسیم کی جائے گی۔
ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے 82ملازمین کو عدالتی احکامات کے بعد اب مستقل کردیا گیا ۔ ملازمین کو مستقل کیے جانے پر بورڈ یونین کے زیر اہتمام کل منگل کو جشن اور مٹھائی تقسیم کی جائے گی۔ بورڈ یونین کا کہنا ہے کہ ملازمین کو بہت پہلے یہ فیصلہ کرلینا چاہیے تھا۔