عمران یونس : حکومت پنجاب نے مالی سال 2024-25 میں ہائر ایجوکیشن کیلئے 17 ارب کا بجٹ مختص کر دیا ۔
حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ بجٹ میں ریگولر سکیمز کیلئے 45 کروڑ مختص کیئے گئے۔ ڈسٹرکٹ ڈولپمنٹ پیکج کے مد میں ایک ارب 87 کروڑ 54 لاکھ مختص کیئے گئے۔ اس کے علاوہ نئے کالجز کے قیام کیلئے ترپن کروڑ پچاس لاکھ مختص کیئے گئے، جبکہ جامعات کے سب کیمپسز کے قیام کیلئے چار ارب 58 کروڑ روپے مختص کیئے گئے ہیں ۔
پنجاب حکومت نے کالجز میں سہولیات کی فراہمی کیلئے 34 کروڑ روپے مختص کیئے گئے۔ مری نیشنل یونیورسٹی کے قیام کیلئے پچاس کروڑ روپے مختص کیئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے انڈر گریجوایٹ سکالرشپ پروگرام دو ارب 50 کروڑ کی رقم مختص کی گئی ہے۔ لاہور نالج پارک کمپنی کیلئے ایک کروڑ کے فنڈز مختص کیئے گئے ہیں۔پنجاب ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈز کیلئے 10 کروڑ روپے مختص کیئے گئے ہیں ۔