ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میو ہسپتال: ایل ڈبلیو ایم سی کی گاڑی کی ٹکر سے بچی جاں بحق،پولیس صلح کے لئے دباؤ ڈال رہی ہے:لواحقین سراپا احتجاج

میو ہسپتال: ایل ڈبلیو ایم سی کی گاڑی کی ٹکر سے بچی جاں بحق،پولیس صلح کے لئے دباؤ ڈال رہی ہے:لواحقین سراپا احتجاج
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

میو ہسپتال میں ایل ڈبلیو ایم سی گاڑی کی ٹکر سے بچی جاں بحق ہو نے والی بچی کے لواحقین کا واقعے کیخلاف احتجاج،شدید نعرے بازی کی۔

جاں بحق بچی کی شناخت 4 سالہ مصباح کے نام سے ہوئی،مصباح کی نانی گھڑی وارڈ میں زیر علاج ہیں،چار سالہ مصباح والد اور والدہ کے ہمراہ نانی کی تیمار داری ہسپتال آئی تھی،مصباح گھڑی وارڈ کے فٹ پاتھ پر کھیل رہی تھی۔

 والد حسن کے مطابق صفائی کرنے والی ایل ڈبلیو ایم سی کے ڈرائیور نے گاڑی فٹ پاتھ پر چڑھا دی،میری بیٹی کو گاڑی نے میرے سامنے کچل دیا،بیٹی کو فوری طور پر ایمرجنسی لے کر گئی مگر جانبر نہ ہوسکی،چار سالہ مصباح کی وفات پر لواحقین نے گھڑی وارڈ میں احتجاجی مظاہرہ کیا،اہل ڈبلیو ایم سی کے خلاف نعرے بازی کی۔

 مظاہرین نے میو ہسپتال کے گارڈ پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے ڈرائیور کے فرار ہونے میں مدد کی،مظاہرین نے موقع پر آنے والے ایس ایچ او اور اہلکاروں پر ڈرانے دھمکانے کا الزام بھی عائد کیا،پولیس درخواست تک اپنی مرضی کی لکھی، مظاہرین نے مزید الزام عائد کیا کہ پولیس ڈرا دھمکا کر صلح کروانا چاہ رہی تھی،لواحقین کے احتجاج پر بچی کی ڈیڈ باڈی پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ منتقل کر دی گئی۔