اسرار خان : جناح ہسپتال کے ڈاکٹر عبد الرحمٰن کی 21 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی، متاثرہ لڑکی کی درخواست پر نواب ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔
ایف آئی آر میں مدعیہ مقدمہ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ اس کا ڈاکٹر عبد الرحمٰن کے ساتھ رابطہ شادی سے متعلق ایک ایپلیکشن پر ہوا ۔ ڈاکٹر عبد الرحمٰن سے ملنے کیلئے وہ جناح ہسپتال کے ڈاکٹرز کیفے ٹیریا گئی ۔ اسی دوران ڈاکٹر عبد الرحمٰن ورغلا پھسلا کر اسے علی ٹاؤن لے گیا، جہاں اسے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کا طبی معائنہ کروا لیا گیا ۔ واقعہ میں ملوث ملزم کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔