ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان سے چین جانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

پاکستان سے چین جانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لاہور سے چین کے شہر ارومچی کیلئے دوبارہ پروازوں کا آغازہو گیا۔

 تفصیلات کے مطابق چائنا سدرن ائیرلائن کی لاہور سے اورومچی کے لیے دوبارہ پروازوں کا آغاز  ہو گیا ، اس سلسلے میں لاہور علامہ اقبال انٹر نیشنل ائرپورٹ پر تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں عوامی جمہوریہ چین کے قونصل جنرل ژاؤ شیرین نے شرکت  کی ، ان کے ساتھ سی او او/ایئرپورٹ منیجر نذیر احمد خان، سی ایس او اور ایئر لائن/جی ایچ اے کے نمائندوں نے بھی شرکت کی ،چینی قونصل جنرل ژاؤ شیرین نے فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کرنے میں تعاون پر ایئرپورٹ انتظامیہ اور دیگر ایجنسیوں کا شکریہ ادا کیا۔ 

  چینی قونصل جنرل نے ایئر لائن اور مسافروں کے لیے لاہور ارمچی روٹ کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی،چائنا سدرن ایئرلائنز نے 2020 میں COVID-19 کی وبا کی وجہ سے آپریشن معطل کر دیا تھا، چائنا سدرن فلائٹ CZ-6017 صبح 7:52 پر لاہور پہنچی اور صبح 10:02 پر  ارومچی کے لیے روانہ ہوئی۔

Bilal Arshad

Content Writer