ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انگلینڈ کے شہر ناٹنگم میں 3 قتل، 3 زخمی، پولیس پریشان

Man held after three killed, 3 wounded in related incidents in UK’s Nottingham
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: برطانیہ کے شہر  ناٹنگھم شائر کے مصروف ترین علاقے میں مختلف حملوں میں 3 افراد ہلاک ہو گئے۔ پولیس ناٹنگم کے سٹی سینٹر میں تین مختلف حملوں میں تین افراد  کےہلاک جبکہ  تین کےسخت زخمی ہو نے کے واقعات کا باہمی تعلق تلاش کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق پولیس کو سٹی سینٹر کے الکیسٹن روڈ سے چاقو کے وار سے دو افراد کے قتل کی اطلاعات موصول ہوئی، جس کے بعد مگڈالا روڈ سے ایک اور شخص کی لاش دریافت ہوئی۔ پولیس نے علاقے سے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ 

پولیس کے مطابق ناٹنگھم میں سٹی سینٹر ہی کے علاقے میں ملٹن اسٹریٹ پر ایک اور واقعے میں سفید رنگ کی ایک وین کی ٹکر سے تین افراد سخت زخمی ہوگئے ہیں۔

خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ تینوں واقعات کا آپس میں تعلق ہو سکتا ہے، پولیس نے واقعات سے متعلق تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعات کی تحقیقات کیلئے الکیسٹن روڈ، ملٹن اسٹریٹ، مگدالا روڈ اور میپل اسٹریٹ سمیت سٹی سینٹر کے اطراف میں مختلف گزرگاہیں عام ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی ہیں، ایک شخص کو تحویل میں لیکر تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے، تحقیقات ابھی ابتداعی مراحل میں ہے تاہم واقعات کے محرکات اور آپس میں تعلق سے متعلق جلد معلوم کر لیا جائے گا۔

برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق تینوں واقعات شہر کے مصروف ترین علاقے میں پیش آئے ہیں جہاں سے تمام بسیں گزرتی ہیں جبکہ اسکول، کالج اور کام پر جانے والے لوگوں کی بڑی تعداد بھی روزانہ اس علاقے سے گزرتی ہے جس لیے ہر وقت پولیس کی بھاری نفری یہاں تعینات رہتی ہے۔