ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مئی کے دوران بیرون ملک پاکستانیوں کی بھیجی گئی رقوم میں 4 فیصد کمی

Foreign Remittances during fiscal year decline, State Bank Data, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ  رواں مالی سال کے پہلے11ماہ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں ک جانب سےبھیجی گئی رقوم 24.83 ارب ڈالر رہیں،یہ رقوم پچھلےمالی سال کے 11 ماہ کے مقابلے میں 3.65 ارب ڈالر کم ہیں۔
 اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مئی 2023 کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں 4 فیصد کمی ہو گئی ہے۔ 

اسٹیٹ بینک آف پاکستان  کی جاری کردہ مئی کی ترسیلات زر کی تفصیل کے مطابق  بیرون ملک کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات کا حجم مئی 2023 میں 2.10 ارب ڈالر رہا۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ مئی میں ترسیلات اپریل کے مقابلے 4 فیصد کم رہیں، جبکہ  یہ گزشتہ برس مئی سے 12.8 فیصد کم رہیں۔

بینک دولتِ پاکستان کے مطابق سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے رواں مالی سال 5.92  ارب ڈالر پاکستان بھیجے۔