ویب ڈیسک: اقبال ٹاون میں خاتون سے پرس چھین کر فرار ہونے والا ڈاکو سی سی ٹی وی کی مدد سے گرفتارکر لیا گیا۔
ایس پی ڈولفن ذوہیب رانجھا کے مطابق اقبال ٹاؤن میں خاتون سے پرس چھین کر فرار ہونیوالے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اسکا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا،ڈولفن ٹیم نے فوٹیج کی مدد سے ملزم کو گرفتار کیا۔
فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم ساتھی سمیت خاتون سے پرس چھین کر فرار ہورہا ہے۔ملزم کے قبضہ سے چھینا گیا پرس اور رقم برآمد کر لی گئی، جبکہ ملزم فیصل کو تھانہ اقبال ٹاؤن کے حوالے کردیا گیا۔