مانیٹرنگ ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی علی عزیز جی جی نے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔
اپنے وڈیو پیغام میں رکن سندھ اسمبلی علی عزیز جی جی نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی بھرپور مذمت کرتا ہوں، جو لوگ اس میں ملوث ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔
رُکن سندھ اسمبلی محمد علی عزیز (جی جی) کا الوداعی میسیج۔ pic.twitter.com/H3DAdigtXo
— M.Ali Aziz GG (@ALIGGPTI) June 12, 2023
انہوں نے کہا کہ میں تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کرتا ہوں میں اپنا وقت اپنے اہل خانہ کو دینا چاہتا ہوں۔