(ویب ڈیسک) پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس شروع ہوتے ہی سپیکر چودھری پرویز الٰہی کا بڑا فیصلہ،سپیکر پنجاب اسمبلی نے عطا اللہ تارڑ کی ایوان میں موجودگی پر رولنگ دیدی۔
سپیکر چودھری پرویز الٰہی نے کہاکہ عطااللہ تارڑ آپ ایوان میں نہیں بیٹھ سکتے ،عطااللہ تارڑ کو باعزت باہر چھوڑ کر آئیں،عطااللہ تارڑ آپ کو جانا پڑے گا۔
سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہاکہ جب تک عطا تارڑ نہیں جاتے حمزہ شہباز کیلئے سازگار ماحول نہیں بنے گا،میں کسی کو بجٹ پیش نہیں کرنے دوں گا،ن لیگ کے ارکان عطا تارڑ کے گرد جمع ہو گئے ،سپیکر کے حکم پر عطااللہ تارڑ کو ایوان سے باہر نکالنے کیلئے سارجنٹ ایٹ آرمزپہنچ گئے ۔