پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس، حکومت کا اپوزیشن رہنماؤں سے متعلق بڑا اعلان

Punjab ,assembly,budget ijlas
کیپشن: Punjab assembly,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے،حکومت نے اپوزیشن رہنماﺅں کیخلاف مقدمات واپس لینے کا اعلان کردیا،ایوان میں مقدمات واپس لینے کا باضابطہ اعلان ہو گا،رانا مشہودکاکہناہے کہ مقدمات واپس ہونگے، کمیٹی بنانے پر اتفاق ہو گیا ہے۔

قبل ازیں حکومت نے ڈیڈلاک ختم کرنے کیلئے اپوزیشن کو نئی پیشکش کی تھی،نئی پیشکش میں دونوں جانب سے 4 ،4 رکنی کمیٹی بنانے پر اتفاق کیا گیا تھا،حکومت کی جانب سے اپنی کمیٹی کیلئے 4 نام تجویز کر دیئے گئے،ذرائع کے مطابق حکومتی کمیٹی میں ملک احمد خان، رانا مشہود، ملک ندیم، خلیل طاہر شامل ہیں۔

 ذرائع کے مطابق اپوزیشن کے کیسز کا جائزہ لینے کیلئے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اسمبلی پہنچ گئے ،حکومت نے اپوزیشن کی کمیٹی کے نام مانگ لئے ،دونوں جانب سے بننے والی کمیٹی ابتک درج مقدمات کا جائزہ لے گی ۔حکومتی ذرائع کاکہناہے کہ کمیٹی کی سفارشات کو تسلیم کریں گے حکومتی ،اجلاس نہ ہوا تو حکومتی ارکان وزیراعلیٰ کی قیادت میں ایوان میں جائیں گے