سٹی 42:مہنگائی سے ستائے عوام کیلئے بری خبر،برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑااضافہ ہوگیا ۔
تفصیلات کے مطابق 18روپے فی کلو اضافے سے گوشت کی سرکاری قیمت 360 روپے کلو مقررکردی گئی۔زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 240 روپے جبکہ پرچون ریٹ 248روپے فی کلو تک جاری ہے۔
دوسری جانب گرمیوں میں بھی انڈوں کی قیمتوں میں کمی نہ آسکی۔فارمی انڈوں کی سرکاری قیمت 180 روپے فی درجن ریٹ برقرارہے۔انڈوں کی پیٹی 5280 روپے میں فروخت ہورہی ہے۔