ویب ڈیسک: پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو ٹیکس فری اور حجم 400 ارب روپے سے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق حمزہ شہباز گزشتہ حکومت سے بڑا بجٹ پیش کرنے کیلئے سرگرم ہیں، جس کے لیے انہوں نے پارٹی اراکین اسمبلی اور دیگر اتحادیوں سے مشاورت کے بعد بجٹ کا حجم 400 ارب روپے بڑھانے کا فیصلہ کیا۔
ذرائع کے مطابق پنخاب کی بجٹ دستاویزات میں ردو بدل کرکے ریونیو اہداف کو بھی تبدیل دیا گیا، جس کے بعد پنجاب کے آئندہ مالی سال کے بجٹ کا حجم 3200 ارب روپے سے زائد ہوگا جبکہ میزانیہ 3226 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب کا بجٹ مالی سال برائے 2022.23 کا میزانیہ ٹیکس فری ہوگا، جس میں ترقیاتی اخراجات کے لئے 685 ارب روپے مختص اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فی صد اضافے کی تجویز رکھی گئی ہے۔