ویب ڈیسک: نوابشاہ کے نواحی گاؤں کے مکینوں نےنایاب نسل کی ڈولفن پکڑلی،دیہاتی ڈولفن کواپنے ہمراہ لےگئے اورسیلفیاں بناتےرہے۔محکمہ وائلڈ لائف نے ڈولفن کو دریائے سندھ میں چھوڑدیا۔
تفصیلات کے مطابق نوابشاہ کے نواحی گاؤں باگو انڑ میں نہر سے دیہاتیوں نے نایاب نسل کی ڈولفن کو پکڑ لیا۔ نایاب نسل کی ڈولفن کو پکڑ کر دیہاتی اپنے ہمراہ لے گئے اور سیلفیاں بناتے رہے۔محکمہ وائلد لائف کی ٹیم اطلاع ملنے کے باجوود دیرسے پہنچی تب تک دیہاتیوں نے ڈولفن کی زندگی خطرے میں ڈالے رکھی۔ بعدازاں محکمہ وائلڈ لائف نے ڈولفن کو دریائے سندھ میں چھوڑدیا۔