ہاریں یا جیتیں اگلا الیکشن الیکٹرونک ووٹنگ پر ہو گا، شہباز گل

 ہاریں یا جیتیں اگلا الیکشن الیکٹرونک ووٹنگ پر ہو گا، شہباز گل
کیپشن: shahbaz gill
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل کی پریس کانفرنس،  کہتے ہیں کہ اپوزیشن اب خاموش ہو چکی ہے ،ہم ہاریں یا جیتیں اگلا الیکشن الیکٹرونک ووٹنگ پر ہو گا۔
 وزیراعظم کے معاون خصوصی نے گارڈن ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ اپوزیشن جو تھرتھلی موڈ میں تھے اب بالکل خاموشی کی کیفیت میں ہیں احسن اقبال عرف ارسطو نے کہا اوورسیز پاکستانیوں کو سیاست کا ادراک نہیں، اسحاق ڈار کو لندن بیٹھے سینیٹر بنوا دیا، ہمارے ساتھ سیاست کریں اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ نفرت نہ کریں۔ انھوں نےکہاکہ 95 فیصد سے زیادہ ووٹ اوورسیز پاکستانیوں کا ووٹ عمران خان کا ہے، کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہیں، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ضرور دیں گے ۔شہبازگل کاکہناتھاکہ ہم ہاریں یا جیتیں، اگلا الیکشن الیکٹرونک ووٹنگ پر ہو گا، الیکٹرونک مشینیں آئندہ چند ماہ میں تیار ہو جائیں گی، ہم چھوٹے الیکشن میں تجرباتی بنیادوں پر مشینیں استعمال کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تین سال میں وزیراعظم کے دفتر کے 52 کروڑ کے اخراجات کم ہوئے، 57 کروڑ روپے وزیراعظم ہاؤس میں بچائے گئے، آصف زرداری کے دو کیمپ آفس تھے، یوسف رضا گیلانی کے 5 کیمپ آفس تھے، 5 کیمپ دفاتر کے 570 ملین اخراجات تھے، 4 اشاریہ 3 ارب روپے کے اخراجات رایئونڈ کے کیمپ آفس پر آئے جبکہ شہباز شریف کے کیمپ آفس پر 53 کروڑ روپے خرچہ آیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer