ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیلم منیر کیساتھ کام کرنےپر یاسرنوازکا میزبان کو دلچسپ جواب

نیلم منیر کیساتھ کام کرنےپر یاسرنوازکا میزبان کو دلچسپ جواب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار یاسر نواز نے اس شعبے میں متعدد کامیاب ڈراموں میں کام کیا اوربہترین پرفارمنس پر ان کو ایوارڈ بھی ملے، اداکار یاسر نوازنے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اداکارہ نیلم منیر کے ساتھ کام کرکے کوئی مسئلہ پیش نہیں آیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے مشہور اداکار یاسر نواز نے بے شمار ڈراموں میں عمدہ اداکاری کرتے اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا،اداکاریاسر اور ان کی اہلیہ نے گزشتہ دنوں ایک شو  شرکت کی،شو میں دلچسپ سوالات پوچھے گئے جس پر انہوں نے جوابات بھی دیے،نجی ٹی وی چینل کے شوکے میزبان احسن خان نے ان سے پوچھا کہ کس اداکارہ کےساتھ کام کرکے اچھا لگا، کس کے ساتھ ڈرامے میں کام کرکے کوئی مسئلہ نہیں پیش آیا۔

مزید پڑھئے: اداکارہ علیزے شاہ کیساتھ کام کرکےیاسرنواز پچھتانے لگے؛ ویڈیو وائرل

اداکار یاسر نواز نے میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے’مجھے نیلم منیر کے ساتھ کام کرنے میں کبھی کوئی پریشانی یا مشکل نہیں ہوئی۔‘میں نے نیلم منیر کے ساتھ کئی پراجیکٹس کیے، جو ناصرف کامیاب ہوئے ہیں بلکہ اُن کی شوٹنگ کے دوران کبھی کوئی مسئلہ نہیں ہوا۔‘

 یاسر نواز کا مزید کہناتھا کہ ’جب آپ کسی کے ساتھ کام کرتے ہیں تو ناصرف آن کیمرہ آپ کے اُن کے ساتھ تعلقات اچھے ہونے چاہئیں بلکہ کیمرہ کی پیچھے بھی سب ٹھیک ہونا چاہیے،ایک آرٹسٹ کے لیے اچھا انسان ہونا بھی بہت ضروری ہوتا ہے اور نیلم منیر باصلاحیت اداکارہ ہونے کے ساتھ ہی ایک اچھی انسان بھی ہیں۔‘

یاد رہے کہ اسی شو کے دوران میزبان احسن خان نے ندا سے سوال کیا تھا کہ ’یاسر کو کس اداکارہ کے ساتھ کام کرنے میں مشکل ہوئی؟‘’بطورِ اداکار یاسر کو علیزے شاہ کے ساتھ کام کرنے میں بہت مشکل ہوئی تھی کیونکہ اُن کے ساتھ یاسر کی کیمسٹری نہیں بن پارہی تھی۔‘

یاسر نواز نے اس سوال کا مزید جواب دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ اداکارہ علیزے شاہ کے ساتھ کام کر کے بالکل مزہ نہیں آیا، میں بہت زیادہ پریشان ہوگیا تھا یہاں تک کہ میں پچھتانے لگا تھا کہ علیزے کے ساتھ کام کیوں کیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer