صارفین کی فون کالز نہ سننے والے لیسکو افسران کی شامت

LESCO Complain
کیپشن: LESCO
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم سپرا: شہر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور طویل بندش کامعاملہ، صارفین کی فون کالز نہ سننے والے ایکسیئنز اور ایس ڈی اوز کیخلاف محکمانہ کارروائی کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی طویل بندش اور لوڈشیڈنگ کے معاملے پر احتجاج اور مظاہروں سے بچنے کیلئے اقدامات اُٹھائے جا رہے ہیں، تاہم موجودہ صورتحال میں لیسکو کے ایکسیئنز اور ایس ڈی اوز نے فون کالز سننا بند کر دی ہیں۔ صارفین کے بجلی کے بلز پر درج موبائل نمبرز پر کالز اٹینڈ نہیں کی جا رہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صارفین کی کالز نہ سننے پر چیف انجینئر آپریشن لیسکو نے نوٹس لے لیا ہے۔فون کالز نہ سننے والے افسران کیخلاف سخت محکمانہ کارروائی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں،لیسکو نے بارش اور آندھی کے دوران افسران کو بجلی بحال رکھنے کی ہدایت کی ہے اور بندش کی صورتحال میں صارفین کو درست معلومات دینے کا حکم دیا ہے۔