پنجاب بجٹ کی منظوری کیلئے جوڑ توڑ شروع

Punjab Budget
کیپشن: Punjab Budget
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) بجٹ کی منظوری کیلئے جوڑ توڑ، وزیراعلیٰ  پنجاب سردار عثمان بزدار سے مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے اراکین صوبائی اسمبلی کی ملاقات، عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ سازشیں کرنیوالوں کی منفی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن ہو چکی ہے، اب افراتفری نہیں بلکہ عوام کی خدمت کی سیاست چلے گی۔

ایوان وزیر اعلیٰ میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے اراکین میاں جلیل احمد شرقپوری، چودھری اشرف علی انصاری، محمد غیاث الدین، محمد فیصل خان نیازی، رئیس نبیل احمد، غضنفر عباس اور اظہر عباس چانڈیا نے ملاقات کی۔ اراکین اسمبلی نے وزیراعلیٰ کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا، منتخب نمائندوں نے وزیراعلیٰ کو حلقوں اورعلاقے کے مسائل سے آگاہ کیا۔

 وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے اراکین اسمبلی کو مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ میرے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ صوبے کی تاریخ میں ترقیاتی بجٹ میں ریکارڈ اضافہ کیا جارہا ہے۔ تعلیم، صحت، زراعت، انفراسٹرکچر اور دیگر شعبوں کیلئے زیادہ فنڈز مختص کیے جائیں گے۔

 وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ تنقید کی پرواہ کیے بغیر عوامی خدمت کے سفر کومزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے، پی ڈی ایم کی منفی سیاست اپنی موت آپ مر چکی ہے، ہمیں آپ کی قیادت اور پالیسیوں پر پورا اعتماد ہے، عوام کی خدمت کے سفر میں آپ کیساتھ کھڑے ہیں

Sughra Afzal

Content Writer