ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گورنر ہاؤس، جی او آر، شملہ پہاڑی کے ماسٹر پلان میں ترمیم پر مشاورت شروع

Governor House Punjab
کیپشن: Governor House Punjab
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ (رائو دلشاد) گورنر ہاؤس، جی او آر، مال روڑ، زمان پارک، شملہ پہاڑی سمیت دیگر علاقوں پر مشتمل گورنمنٹ ہاؤس ایریا سکیم کے ماسٹر پلان میں ایک مرتبہ پھر ترمیم پر مشاورت شروع کردی گئی۔

 گورنمنٹ ہاؤس ایریا سکیم کی حدود میں تبدیلی زیر غور ہے، سیکرٹری بلدیات پنجاب کی سربراہی میں کمیٹی نے ماسٹر پلان کی تبدیلی سے متعلق تجاویز پر ورکنگ شروع کردی، گورنر ہاؤس، جی او آر ون، زمان پارک، مال روڑ، شملہ پہاڑی، ڈیوس روڑ، سندر داس روڑ سمیت دیگر علاقے کمرشل حب بنیں گے یا نہیں ورکنگ شروع کردی گئی، 26 ہزار 670 کنال اراضی پر مشتمل گورنمنٹ ہاؤس ایریا سکیم کے مستقبل کا فیصلہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا۔

گورنمنٹ ہاؤس ایریا سکیم کے ماسٹر پلان میں ایک مرتبہ پھر ترمیم پر مشاورت شروع کردی گئی، حدبندی میں کمی سے مستقبل میں سیوریج اور ٹریفک کے مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے، کمرشل عمارت کی حد اونچائی 90 فٹ مقرر ہے، سکیم کی حدبندی میں کمی کی صورت میں گورنر ہاؤس کے اطراف میں کمرشل تعمیرات کی حد اونچائی میں مزید اضافہ ہوگا۔ 

ٹیپا اور واسا سے انفراسٹرکچر کے نتیجے میں بڑھنے والے ٹریفک اور سیوریج کے ایشوز پر مکمل فزیبلٹی سٹڈی کرانے کا فیصلہ کیا گیا، گورنمنٹ ہاؤس ایریاز اسکیم کا پہلا ماسٹر پلان 1970ء میں بنایا گیا، ماسٹر پلان میں 2006ء میں پہلی مرتبہ ترامیم کی گئیں، ماسٹر پلان میں ترامیم کے باوجود لینڈ یوز زوننگ اور بلدنگ بائی لاز اور تعمیرات کی ہائٹ کو تبدیل نہیں کیا گیا

Sughra Afzal

Content Writer