ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خواتین کے دباؤ میں رہنے کی اہم وجہ سامنے آ گئی

Depression
کیپشن: Depression
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)شدید ڈپریشن  اور انزائٹی ایک نفسیاتی اور ذہنی کیفیت کا نام ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کیفیت میں مبتلا رہنے میں انسان کے اردگرد کا ماحول اور اس کی اپنی ذہنی صلاحیت کا زیادہ عمل دخل ہوتا ہے۔ یہ کیفیت عمر کے کسی حصے میں بھی آشکار ہوسکتی ہے، ڈپریشن و ذہنی   دباؤ ایک ایسا مسئلہ ہے جو اندر ہی اند ر انسان کو کھاتا رہتا ہے  ۔

ایک نئی تحقیق میں پتہ چلا ہے کہ ذہنی دباو کی ایک وجہ غیر صحت بخش خوراک بھی ہے خاص طور پر مردوں کے مقابلے میں خواتین میں ذہنی دباؤ بڑھنے کی وجہ غیر صحت بخش خوراک کا استعمال ہے، غیر صحت بخش خوراک یا فاسٹ فورڈ، صبح کا ناشتہ نہ کرنا، کیفین  خواتین کی نسبت مردوں سے زیادہ نقصان کا باعث بنتا ہے اور وہ ذہنی دباؤ میں مبتلا ہوجاتی ہیں۔ ماہرین کے مطابق بالغ افراد میں ورزش اور بہتر ذہنی صحت کا تعلق خوراک میں تبدیلی سے ہے۔

جب انسان ڈپریشن یا ذہنی دباء کا شکار ہوتا ہے تو اس کی سوچنے سمجھنے کی صلاحیت شدید متاثر ہوتی ہے ۔یہ تسلیم شدہ حقیقت ہے کہ انسان اپنی ہی سوچ کا عکس ہوتا ہے۔ منفی کی نسبت مثبت سوچ ہر اندھیرے کے بعد اجالے کی کرن دیتی ہے۔ امید پرست ہر حال میں نیکی و صداقت کا دامن نہیں چھوڑتا۔ اس کا چہرہ ہمہ وقت متبسم دکھائی دے گا جبکہ خوش مزاجی اورآداب و تکریم طرزِ حیات ہوتا ہے۔ دوسری جانب منفی سوچ رکھنے والے کو ہر چیز میں برائی نظر آتی ہے۔